(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں خواتین کے جسم پر تعویز لکھتا تھا، خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود موضع جلو سہو کی بستی آرائیں میں خالد نامی مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں علاج معالجہ، آسیب، اور دیگر معاملات کے لئے خواتین کے جسم پر تعویز لکھتا تھا، مدرسہ کے اندر مہتمم کی خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر تھانہ جتوئی نے خالد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم فی الحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی امریکہ روانگی آج متوقع