سعودی عرب :پہلی موسیقی کانفرنس13دسمبر  سےالریاض میں ہو گی

Sep 28, 2021 | 10:55:AM
اومانی، فنکار، روایتی، موسیقی ،آلات
کیپشن: اومانی فنکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ممالک کی پہلی موسیقی کانفرنس 13 سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگی۔اس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے موسیقار، گلوکار، فنکار اور ماہرین شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی ماہرین اور مندوبین شریک ہوں گے۔

العربیہ اردو  کی ویب رپورٹ کےمطابق اپنے فلیگ شپ فیسٹیول ایم ڈی ایل بی ایسٹ ساؤنڈسٹارم کے بعد قائم ہونے والی نئی میڈیا اور میوزک کمپنی ایم ڈی ایل بی ایسٹ اس تین روزہ ایونٹ کا اہتمام کررہی ہے ۔اس کو ایکس پی کا نام دیا گیا ہے۔اس کے ایجنڈے میں ورکشاپس، پینل مباحثوں ،گول میزکانفرنسوں اور محافل موسیقی کا انعقاد شامل ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد فنکاروں، کاروباری افراد، تخلیق کاروں اور پالیسی سازوں سمیت موسیقی کی صنعت سے وابستہ تمام پروفیشنلوں کومواقع مہیا کرنا ہے کیونکہ وہ خطے کی موسیقی کی ترقی چاہتے ہیں۔

ایم ڈی ایل بی ایسٹ کے سی ای او رمضان الحراتانی نے کہا کہ ایکس پی کی خطے میں یہ پہلی کانفرنس ہے اور مشرق اوسط میں موسیقی کی ترقی پذیر صنعت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔اس تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، اس ضمن میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مواقع کے امکانات کا جائزہ لیناہے۔نیز موسیقی، ذہنی صحت، تندرستی اور صنعت میں تنوع کے فروغ کے لئے مکالمے کا آغاز کرنا ہے۔ایکس پی پروگرام ڈائریکٹر ندا الحلبی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں مکالمے کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ یہ آنے والی نسلوں کی اس صنعت کوکیریئر کے طور اپنانے میں مددگار ثابت ہو۔موسیقی کو روزگار کی اختراع کے طور پر فروغ دینے کی ترغیب دے اور اسے ایک پائیدار صنعت بنائے جس سے وہ منافع حاصل کر سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور صنعت کے اندراقلیتی گروہوں کو آواز دینے کے لیے تنوع، فلاح و بہبود اور کام کے منصفانہ حالات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شلپا شیٹھی کیا کرنے والی ہیں۔۔ فیصلہ جلد متوقع