حکومت چاہتی ہے قانون تبدیل کر کے چیئر مین نیب کو توسیع دی جائے:خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی ،حکومت چاہتی ہے قانون تبدیل کر کے چیئر مین کو توسیع دی جائے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن کی مشاورت سے چیئرمین نیب لگتا ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں 10 روز رہ گئے تاحال مشاورت نہیں ہوئی، قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، کیا چیئرمین نیب کو تحقیقات کیلئے مزید 4 سال چاہئیں، اپوزیشن ارکان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔3 سال سے احتساب عدالتیں چل رہی ہیں لیکن انصاف نہیں ملا ،ایل این جی کی ایک شپ پر 32 ڈالر نقصان کیا جا رہا ہے، ایک سال میں 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار