قومی اسمبلی میں چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس حکومتی لاپرواہی کے باعث ملتوی

Sep 28, 2021 | 11:54:AM
 قومی اسمبلی میں چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس حکومتی لاپرواہی کے باعث ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس حکومتی لاپرواہی کا شکار ہوگیا۔ قومی اسمبلی کے حالیہ تمام اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیئے گئے۔

 حکومت 17 ستمبر سے اب تک قومی اسمبلی کے 6 اجلاسوں میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔  قومی اسمبلی اجلاس میں ایم این ایز ٹی اے ڈی اے لے کر غائب، وفاقی وزراء، حکومتی اراکین اسمبلی کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر رہنے لگی۔

حکومتی عدم دلچسپی اور لاپرواہی سے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی تعطل کا شکار ہوگئی۔

رواں ماہ کی17، 20، 21، 22، 24 اور 27 تاریخ کو قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شہدائے کربلا کا چہلم۔۔ سکیورٹی انتظامات سخت