شوہر نے بیوی کو کیوں طلاق دی۔۔ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں آئے روز عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں،اسی طرح کا ایک واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو روانہ نہ نہانے کی وجہ سے طلاق دیدی۔
تفصیلات کے مطابق علی گڑھ کے رہائشی امان نامی شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر روزانہ نہ نہانے کی بنیاد پر تین طلاقیں دے دیں۔یہ معاملہ ویمن پروٹیکشن سیل میں شکایت کی صورت میں درج کروایا گیا۔
پروٹیکشن سیل کے ایک عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے پاس ایک خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے شوہر نے روزانہ نہ نہانے کا بہانہ بناکر اسے تین طلاقیں دے دی ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کی درخواست پر جب ان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو شوہرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ نہیں نہاتی ہیں اور جب بھی ان سے نہانے کا کہا جائے تو وہ ان سے لڑنا شروع کردیتی ہے۔
پروٹیکشن عہدیداوں کی جانب سے شوہر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا مسئلہ ہے جو کہ بغیر طلاق دیئے بھی حل کیاجاسکتا ہے تاہم اس کے باوجود اگر ان کی علیحدگی ہو گئی تو یہ عمل بچے کی پرورش کو متاثر کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا۔۔؟