مجھے بھی نوکری چاہئے۔۔۔۔ایم فل کرنیوالاچپڑاسی کیلئے اپلائی کرنے پر مجبور

Sep 28, 2021 | 13:22:PM
ایم فل کرنیوالےچپڑاسی کی نوکری کیلئے اپائی کرنے پر مجبور
کیپشن: ایم فل کرنیوالےچپڑاسی کی نوکری کیلئے اپائی کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں ایک چپڑاسی کی نوکری آئی جس کے لیے ڈیڑھ لاکھ افرادنے اپلائی کیا، اپلائی کرنے والوں میں ایم فل کرنے والے بھی تھے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کااجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں بڑی تعداد میں پڑھی لکھی خواتین کے بیروزگارہونے کا انکشاف ہوا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے بے روزگارافرادسے متعلق کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں بے روزگار افرادکی تعداد 16 فیصد ہے، 24 فیصد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں، ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں۔

 ذرائع کے مطابق بعض لوگ نوکری نہ ملنے کے باعث ایم فل وغیرہ میں داخلہ لے لیتے ہیں، ان افرادکے پاس کوئی اورآپشن نہیں ہوتا اس لیے وہ مزید پڑھتے رہتے ہیں، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے ملک میں بے روزگار افرادکے حوالے سے حکام سے تفصیلات مانگ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:      پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی۔۔۔۔فواد چودھری نے بتا دیا