مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ ایک اور نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں قابض فوج نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدو کوب بھی کیا۔بھارت کی ظالمانہ کارروئیوں کےخلاف کشمیری عوام نے احتجاج بھی کیا،مودی مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت چاہتی ہے قانون تبدیل کر کے چیئر مین نیب کو توسیع دی جائے:خاقان عباسی