افغانی نوجوان نے300میٹر دور ہدف کو نشانہ بنانیوالی الیکٹرک گن تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے نوجوان مجاہد شفیع اللہ بلال نے الیکٹرک گن بنا لی،300میٹر دور ہدف کو نشانہ بنانیوالی گن کو بی 4 کہاجاتا ہے۔
امارت اسلامی اردو کی جانب جاری کی گئی ٹویٹر پر ویڈیو اور خبر کے مطابق افغانی نوجوان کی بنائی گئی بی 4 گن میں الیکٹرک گولیاں استعمال ہوتی ہیں، جس کی صلاحیت 300 میٹر ہے جبکہ امریکہ اور دوسرے ممالک نے جو الیکٹرک گن بنائی ہے اس کی زیادہ سےزیادہ صلاحیت 10 سے20 میٹر ہے۔
الحمدللہ امارت اسلامی کے نوجوان مجاہد شفیع اللہ بلال نے الیکٹرک گن بنائی ہے جسے B4 گن کہاجاتا ہے۔ ماشاءاللّٰہ ????
— امارتِ اسلامی اردو (@EmartIslamiUrdu) September 25, 2021
اس میں الیکٹرک گولیاں استعمال ہوتی ہیں جس کی صلاحیت 300 میٹر ہے جبکہ امریکہ اور دوسرے ممالک نے جو الیکٹرک گن بنائی ہے اس کی زیادہ سےزیادہ صلاحیت دس سے بیس میٹر ہے pic.twitter.com/Pyv6ASF2Ke
یہ بھی پڑھیں: ہمیں کسی کا ڈر نہیں۔۔ دنبہ چوری کی ویڈیو وائرل