سابق ہائی کمشنر و صحافی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے

Sep 28, 2021 | 14:59:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر و صحافی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق واجد شمس الحسن گزشتہ دو برس سے علیل تھے،وہ طبیعت ناساز ہونے کے سبب رائل فری ہسپتال میں چھ ہفتوں سے داخل تھے۔ ان  کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے واجد شمس الحسن 2008ء میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، خیال رہےواجد شمس الحق 40 سال سے زائد عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:    علیزے شاہ نے اپنی بچپن کی تصویر شئیر کر دی


 

مزیدخبریں