(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا میں پالتو جانور کے مرنے پر جانور کے مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے مرنے سے انسان گہرے دکھ اور افسوس کا شکار ہوجاتا ہے۔
یہ قانون کولمبین لبرل پارٹی کے سیاست دان الیجاندرو کارلوس نے اسمبلی میں پیش کیا ہے جس کا مقصد آجروں اور کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو دو دن کی چھٹی دینے کا پابند کی جاسکے۔
لبرل پارٹی کے الیجاندرو کارلوس کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کے بچے نہیں ہوتے بلکہ ان کے پالتو جانور ہی ان کا سب کچھ ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنے اہل خانہ کی طرح عزیز رکھتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔
الیجاندرو کارلوس کا کہنا ہے کہ جب ان کے پیارے جانور کا انتقال ہوتا ہے تو انہیں چھٹی دینی چاہیے تاکہ وہ سکون سے اپنے پیارے کا غم مناسکیں اور اس کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویکسی نیشن کی حد 12سال تک مقرر