ریلوے ملازمین پر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

Sep 28, 2021 | 15:17:PM
سمارٹ فون
کیپشن: ریلوے کے تمام اسٹاف پر سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف پر دوران ڈیوٹی سمارٹ  فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جن ملازمین کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہےجس پر پابندی عائد کی گئی ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور گیٹ کیپرشامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے، ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ 

 دوسری جانب ریلوے حکام نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:      سابق ہائی کمشنر و صحافی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے