کابل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور طالبات کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی میں غیر معینہ مدت کے لیے خواتین اساتذہ سمیت طالبات کا داخلہ بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابل یونیورسٹی کے نئے ڈائریکٹر محمد اشرف کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ جب تک تمام افراد کے لئے اسلامی ماحول میسر نہیں آتا اس وقت تک خواتین کو یونیورسٹی آنے یا کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام اولین ترجیح ہے۔
العربیہ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون لیکچرار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایاکہ کابل یونیورسٹی افغان قوم کا گھر ہے، اس مقدس جگہ پر کچھ غیر اسلامی نہیں ہوا، صدور، اساتذہ، انجینئرز حتیٰ کہ مذہبی شخصیات بھی جن کی یونیورسٹی میں تربیت ہوتی ہے یہ سب معاشرے کا حصہ ہیں۔
یادرہے کہ کچھ روز قبل افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیئے جائیں گے۔انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور اسلامی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ویکسی نیشن کی حد 12سال تک مقرر
Folks!
— Mohammad Ashraf Ghairat محمد اشرف غیرت (@MAshrafGhairat) September 27, 2021
I give you my words as the chancellor of Kabul University:
as long as real Islamic environment is not provided for all, women will not be allowed to come to universities or work. Islam first.