اداکارعمر شریف بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عمر شریف تاخیر سے علاج کے لیے بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ ہوگئے، وہ براستہ جرمنی امریکا میں داخل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمر شریف کو علاج کے لیے کم از کم ایک ہفتہ قبل امریکا روانہ ہونا تھا مگر ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد، اداکار کے ویزہ کے اجرا سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے ان کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی شب کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکی تھی مگر پھر اداکار کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی روانگی مؤخر کردی گئی تھی۔
طبیعت خراب ہوجانے پر ایک دن تک عمر شریف کو نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں رکھا گیا تھا۔ان کو آ ج دو پہر 12 بجے کے بعد کینیڈین ایئر ایمبولینس کی پرواز آئی ایف اے 1264 کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا۔ایئر ایمبولینس میں مریض کے علاوہ ان کے اہل خانہ اور ایمبولینس عملے کے ارکان سمیت 6 افراد بھی امریکا روانہ ہوئے۔
معروف کامیڈین اور اداکا ر عمر شریف کی بذریعہ ائیر ایمبولینس علاج کی غر ض سے امریکا روانگی pic.twitter.com/GM5ilGF3Rz
— m.shafiq ch (@mshafiqch3) September 28, 2021
اداکار کی روانگی پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
Umar Sharif sb is on his way to the airport for his flight to Washington. Plz remember him in ur prayers
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 28, 2021
یہ بھی پڑھیں:یش راج فلمز نےاکشے ،سیف، رنویر اور رنبیر کپور کی فلموں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا