کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ کو ڈینگی بخار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹر وں کے مطابق محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان میں بہتر نظر آرہی ہے اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر جاری