(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)راولپنڈی ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی ،پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ،نائب صدر مریم نواز،شاہد خاقان عباسی ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، راجہ فاروق حیدر،جمال کاکڑ،اویس لغاری ،حنیف عباسی،مشتاق منہاس،عطا تارڑ،طاہرہ اورنگزیب ،عظمی بخاری ،رانا ابرار،ذیشان رفیق ،نزہت صادق سمیت اراکین اسمبلی او رپارٹی عہدیدارشریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ایک بار پھر نواز شریف اور میاں شہبازشریف سرخرو ہوئے ہیں،برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں۔حکومت کو سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب ہم کیا کریں،اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے۔ظالم مٹی میں دفن کرکے بھول جاتا ہے لیکن یہ ضائع نہیں ہوتی بلکہ بیچ بن جاتا ہے اور ایک تناور درخت کی شکل لیتا ہے،ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا،مسلم لیگ(ن)لمبی ریس کا گھوڑا ہے ،ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے،پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہوں گے دشمن کا وار کامیاب ہوگا،اختلافات بھلاکر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی،پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے،اگر پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھرصاف اور شفاف الیکشن ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر وقت بیانیے کی بات اس لیے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے کسی اور کے پاس ہے ہی نہیں۔ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتاہے،اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم سب اپنی رائے دیتے ہیں پھر جب میاں صاحب فیصلہ کر دیتے ہیں تو شہبازشریف، مریم نواز،حمزہ شہباز سمیت سب سپاہی بن کر کھڑے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے گڑھ نوشہرہ میں جیت گئے نوازشریف گھر میں گھس کر مارتا ہے اس لیے سب اس سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا پوائنٹ بتائیں جو آئین اور قانون کے متصادم ہو جو ہمارے بیانیے میں ہے۔ اگر ہم پر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ظالم پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے،ہر بار دھاندلی نہیں ہوتی ،ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا،ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے ،مکافات عمل زندگی کا سب سے بڑا اصول ہے،اگر دنیا دنیاوی طاقتوں پر چلتی رہتی تو کسی کا محاسبہ نہ ہوتا،پہلاوقت ایک جیسا نہیں رہتا ،دوسرا جو کرو گے وہ بھرو گے،سزا اور جزا حشر کے دن تک موقوف نہیں ہوتی،زندگی خود سزا دیتی ہے،جو ظلم کیے اور ظلم کیا ہوتا ہے اس کی سزا بھی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ادارے ان کے ساتھ ہیں لیکن ہر میدان میں ان کو شکست کا سامنا ہے،الیکشن جیتنے کےلئے ان کو بدنام ہوکر الیکشن جیتنا پڑتا ہے۔انہیں پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بازورطاقت ووٹ لینا پڑتا ہے ،اس سے بڑی سزا اور کیا ہے،ان کے لانے والوں کو بھی طعنے مل رہے ہیں اس سے بڑی اور سزا کیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ہر وقت بیانیے کی بات اس لیے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے،کسی اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں ہے،نوازشریف کا ایک ہی بیانیہ ہے،اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتی ہے،اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،ہم سب اپنی رائے دیتے ہیں پھر جب میاں صاحب فیصلہ کر دیتے ہیں تو شہبازشریف، مریم نواز،حمزہ شہباز سمیت سب سپاہی بن کر کھڑے ہوتے ہیں،ایک ایسی جماعت ہے جس کے بارے میں کہتے ہیں وہ لڑ نہیں سکتے وہ مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ان کو اپنے گڑھ میں مسلم لیگ(ن)کو ہرانے کےلئے بہت محنت کرنا پڑی،ساری حکومتی مشینری ڈالنا پڑی،ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے گڑھ نوشہرہ میں جیت گئے،نوازشریف گھر میں گھس کر مارتا ہے اس لیے سب اس سے ڈرتے ہیں،کوئی ایسا پوائنٹ بتائیں جو آئین اور قانون کے متصادم ہو جو ہمارے بیانیے میں ہے،اگر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہاآئندہ الیکشن میں ایک کروڑ نیا ووٹر شامل ہوگا،پولنگ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ عورتوں کی ڈیوٹی لگائیں،عورتوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی میں شامل کیا جائے کیونکہ عورتیں ہمیشہ مسلم لیگ(ن)کو ووٹ ڈالتی ہیں۔پرانے اور دیرینہ ساتھوں کو ساتھ لے کرچلیں، جس طرح ہماری خواہش ہوتی ہے ہم اپنی اولاد کےلئے اچھا گھر چھوڑ کر جائیں ایسے ہی ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کےلئے اچھا ملک چھوڑ کرجانا ہے۔بیروزگاری کی وجہ سے جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاآج ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کامیابی کا کیسے شکر ادا کریں،پہلے پاکستانی عدالتوں سے ہماری بے گناہی کی گواہی مل رہی تھی اب برطانیہ کی عدالت سے بھی ہماری بے گناہی کے فیصلے آگئے ہیں۔نیشنل کرائم ایجنسی ایک انٹرنیشنل ایجنسی ہے جس کا پوری دنیا میں ایک معیار ہے،پاکستان میں موجود ٹھگوں کا ٹولہ ہمیں اس ایجنسی کے کارنامے بتاتا تھا،برطانیہ کی عدالت سے ہمیں بے گناہی کا ثبوت ملنا ہمارے لیے بڑا دن ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہم ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پر کھڑے ہوتے ہیں۔ہمارے خلاف بار بار ادارہ جاتی مہم جوئی کی گئی،ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس نوازشریف جیسا لیڈر موجود ہے جن پر قوم بار بار اعتماد کرتی ہے۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حید ر نے خطاب میں کہاہمارا لیڈر ایک بہادر آدمی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے،نوازشریف کے چٹان کی طرح کھڑے رہنے کی وجہ سے آج پارٹی متحد ہے،جو ہمارے ساتھ ہوا اس پر دل دکھی ہے لیکن کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ اس کو دشمن ملک استعمال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ پر وہ گانا ریلیز جو 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا تھا