نوجوت سنگھ سدھو کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی

Sep 28, 2021 | 18:57:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک) نوجوت سنگھ سدھو کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ، وہ رواں برس ہی  کانگریس چیف مقرر ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سابق بھارتی کر کٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھوسے قبل سنیل جاکھر پنجاب کانگریس کے سربراہ تھے۔
سدھو نے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ سدھو اس بات سے کافی مایوس ہیں کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد ان کا نام کیوں تجویز نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ پر وہ گانا ریلیز جو 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا تھا

مزیدخبریں