(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کےلئے جیل جاسکتے ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرینگے اور جوائنٹ سیشن میں اپنا ایجنڈا لے جانے کےلئے پوری طرح تیار ہیں ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق انتخابی اصلاحات کا لازمی حصہ ہو گا، رویت ہلال یا حکومت کی طرف سے چاند کے اعلان کو ہی حتمی سمجھا جائے گاشریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، عوام شریف خاندان سے لوٹی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں ۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں آج تک کسی بھی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر زور نہیں دیا، یہ صرف عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے اور ہم اس حوالے سے مہم بھی چلائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گفتگو خوش آئند ہے اور ہم سمجھتے ہیں اس کو آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت چلانے میں سمندر پار پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہے اور انہی کی بدولت ہم آج کے حالات کا بھی مقابلہ کررہے ہیں، اگر ہم ان کو اپنے سیاسی نظام سے نکال دیں تو یہ بہت زیادتی کی بات ہو گی۔قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مقامی حکومتوں کے مضبوط نظام پر یقین رکھتے ہیں، بااختیار بلدیاتی حکومتوں کا نظام پاکستان کے مسائل کا حل ہے، آرٹیکل 140 اے کا نفاذ نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے، لوکل گورنمنٹ نظام نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں کے پیسے برابری کی بنیاد پر اضلاع میں خرچ نہیں ہوتے، جدید جمہوریت میں نیچے سے اوپر کی طرف دیکھنا ہوگا، ہمارے شہروں میں بنیادی مسئلہ گورننس کا ہے، جب تک ہم اپنی سوچ نہیں بدلیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا، صوبوں میں پروونشل فائنانس کمیشن ایوارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اضلاع میں شکایات آتی ہیں، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیا نا کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹر یلر ریلیز