انضمام الحق انجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ،وسیم اکرم اور ٹنڈولکر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کوانجیو پلاسٹی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔سابق کرکٹر کے مینجر کے مطابق انضمام الحق پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، گزشتہ رات ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔مینجر کے مطابق انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل صحتیابی کیلئے مزید دعاؤں کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم اور مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پیارے انضی، تہمارا دل، اتنا پیارا دل، اس کو لگتا ہے نظرلگ گئی ہے۔ بہت فکرہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی۔وسیم اکرم نے کہا کہ دعا ہے کہ تم ٹھیک ہوکرجلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کواسی طرح خوش کروگے جیسا تم ہمیشہ کرتے ہو، پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو، جلد ملتے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے ٹویٹ میں کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، میں امید کرتا ہوں ہے آپ جلدی اچھے ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دبنگ خان ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر تنقید کی زد میں کیوں؟ویڈیو وائرل