(نیوز ایجنسی)طالبان حکومت نے کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت نشریات کے حکام اور کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبر کی تردید کی۔کابل یونیورسٹی میں طالبان کے داخلے سے متعلق خبر امریکی بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے شائع کی تھی۔کابل یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طالبات معمول کے مطابق آرہی ہیں اور یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ بھی معمول کے مطابق آرہی ہیں۔کابل یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبر بنائی۔
یہ بھی پڑھیں:انضمام الحق انجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ،وسیم اکرم اور ٹنڈولکر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
طالبان کی کابل یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید
Sep 28, 2021 | 21:44:PM