(24نیوز)پا کستان کےمعروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی شادی کے حوالے سے افواہیں پھیل رہی ہیں۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ ’ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آگئی۔ پہلی بیوی سے جھگڑا، دوسری بیوی سے محبت۔
اس پر مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹو یٹر اکائونٹ میں کہا ہے کہ ’ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں، اس بات کا حقیقت سے بالکل بھی تعلق نہیں ہے، اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے دہشتگردوں کا حملہ۔۔ پاک فوج کا سپاہی شہید ۔۔ جوان زخمی