عالمی برادری طالبان حکومت کو وقت اور وسائل دے،شیخ رشید کی کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات

Sep 28, 2021 | 23:04:PM
افغانستان،حکومت،ملاقات
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (نیوزایجنسی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے،اپنے فیصلے خود کرنے کے لئے بااختیار ہے۔عالمی برادری افغانستان کو وقت اور وسائل دے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمورنے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے،افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں،کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عملدآمد کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے،مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان سے انخلا میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہاکہ کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاءپر پاکستان کے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی کارنامہ ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہاکہ موجودہ حالات میں افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی طرف سے تیس لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہائی کمشنر کو یقینی دہانی کرائی کہ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کریگا۔
یہ بھی پڑھیں:سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مسافروں سے ایئر پورٹ پر خود سروس چارجز لینے کا فیصلہ