(24نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے جانے والوں میں 4 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باردوبرآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز لگانے اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔اطلا عات کے مطابق مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے دوسری شادی کی خبروں پر اہم بیان جا ری کر دیا