جھوٹ نے آخر مٹنا ہی ہے ،برطانوی عدالت میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے انجینئر امیر مقام اورعلامہ ساجد میر نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف کو بریت کے فیصلے پر مبارکباد دی۔شہبازشریف نے کہا جھوٹ نے آخر مٹنا ہی ہوتا ہے ،برطانوی عدالت میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے شہباز شریف سے ملاقات میں برطانوی عدالت سے بریت کے فیصلے پر شہبازشریف کو مبارک دی۔ امیر مقام نے کہا پاکستان کے بعد برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں سے عوام اور پارٹی کارکنان کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے الزام لگانے والے ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے سے بھی زیادہ محنت، توجہ اور جذبے سے پاکستان اور عوام کی خدمت کریں گے ،ہمارا راستہ روکنے کے لئے بنائی گئی جھوٹ کی دیواریں الزام لگانے والوں پر ہی گر پڑی ہیں۔امیر مقام نے کہاکہ 20 سال سے جو جھوٹ بولا جارہا تھا، اللہ تعالی نے اس کی حقیقت پوری دنیا پر آشکارکردی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نوازشریف سمیت پوری مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹ کے بیانیے کو کبھی قبول نہیں کیا۔شہبازشریف نے امیر مقام کی آمد اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ ساجد میر سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اپنے فضل سے سرخرو فرمایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہی نہیں برطانیہ کی عدالتوں میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام ثابت نہ ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ نے آخر مٹنا ہی ہوتا ہے اور سچائی ثابت ہوکر ہی رہتی ہے، الحمداللہ،شہبازشریف نے علامہ ساجد میر کی آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک پھر ایک ساتھ ۔۔ ویڈیو وائرل