مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری،مزیدچار کشمیری نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو فوجیوں نے ضلع میںاوڑی کے علاقے گھولف میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 19ڈویژن اوڑی بریگیڈ وریندرا ویٹس نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ اوڑی میں سات روز سے جاری کارروائی کے دوران سات عسکریت پسندوں کو قتل کیاگیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے اوڑی کے متعدد علاقوں میں 16ستمبر کو تلاشی اور محاصرے کی یہ کارروائی شروع کی تھی۔ اس سے قبل چار بھارتی فوجی ایک کارروائی کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق شہید کئے گئے نوجوانوں کی میتیں بھارتی فوج نے اوڑی پولیس اسٹیشن بھجوادی ہیں۔ادھر غیر قانونی طورپر نظربند حریت کارکن سید نوید مشتاق شاہ کے والد سید مشتاق احمد شاہ جنوبی کشمیرمیں انتقال کر گئے ہیں۔ سیدنوید شاہ کو بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے غیر قانونی طورپر نظربند کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنو بی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔ 10 دہشتگرد ہلاک