عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خبر آگئی

Sep 28, 2022 | 09:24:AM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے
کیپشن: پیٹرول کی قیمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی تخمینہ ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا مزید سستا ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی، پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 31 سینٹ کمی کیساتھ 86.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 75 سینٹ کمی کے بعد 78.74 ڈالر پر آگئی۔

 خیال رہے چند روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔