نُسُک وژن 2030: حجاج کے تجربے کا پروگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین برائے حج و عمرہ کے سفر میں سہولت کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم نُسُک کو متعارف کروادیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم نُسُک (nusuk.sa) کے اجراء سے تمام عازمین حج اور زائرین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر میں آسانی ہوگی۔
اس ای پلیٹ فارم کا مقصد دنیا بھر سے مملکت سعودی عرب کا دورہ کرنے والے مسلمانوں کے تجربے میں اضافہ کرنا اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے زائرین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔
Launching the Integrated Digital Government Platform #nusuk, The New Saudi Portal for #Makkah and #Madinah Visitors.https://t.co/roixZHm6L2 pic.twitter.com/ZZMbBTAPqT
— nusuk - نسُك (@MyNusuk) September 26, 2022
نُسُک وژن 2030 حجاج کے تجربے کے پروگرام کا ایک اقدام ہے۔ اس پلیٹ فارم سے حجاج اور زائرین کے لیے معلومات اور خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے جس سے وہ عمرہ کو آسانی اور آرام سے انجام دے سکتے ہیں۔ یہ سعودی وژن 2030 کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بھی بلند کرے گا اور زائرین کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو تقویت بخشے گا۔
نُسُک کا آغاز سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اور شراکت داری سے کیا گیا ہے تاکہ وزٹ سعودی ایکو سسٹم میں ویزوں، پرمٹ اور بکنگ کے طریقہ کار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خدمات کی مکمل رینج فراہم کی جاسکے۔ نُسُک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا دورہ کرنے والے مسلمانوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پیکیجز اور پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔
اس سہولت کی اضافی خدمات میں انٹرایکٹو نقشے، پیشکشوں اور سرگرمیوں کا ایک کیلنڈر، صحت کی دیکھ بھال کی معلومات اور خدمات اور تمام پالیسی ہدایات کے لیے ایک ڈیجیٹل گائیڈ شامل ہوگی جو کئی زبانوں میں فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ کی جانب سے منفرد فیچر متعارف کردیا گیا
نُسُک نجی شعبے کے لیے بھی مواقع فراہم کرتا ہے جو سروس فراہم کنندگان کو حجاج اور زائرین کو الیکٹرانک طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔
حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ نُسُک جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ مزید برآں نُسُک متعدد سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر طریقہ کار کو آسان بنانے اور حجاج اور زائرین کو آسانی اور آرام کے ساتھ اپنے روحانی سفر سے لطف اندوز کرنے کے قابل بنانے کے لیے کام کرے گا۔