آرمی چیف کی تقرری،بلاول نے بال وزیر اعظم کے کورٹ میں پھینک دی

Sep 28, 2022 | 11:09:AM

(24نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فارن پالیسی میگزین کے ایڈیٹر انچیف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، بھارت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش نہیں کی، ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پرامن افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

ضرور پڑھیں : کچے کے ڈاکوئوں نے عمران خان کی حمایت کردی

وزیرخارجہ نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوریت جیسی بھی ہو آمریت سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں