اشنا شاہ کی متنازعہ وڈیو وائرل

Sep 28, 2022 | 11:16:AM
انٹرٹینمینٹ, اشنا شاہ, ووڈیو, تنقید, وائرل, 24نیوز
کیپشن: اشنا شاہ کے مختلف انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار سوشل نیٹ وورکنگ سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں  کو اپنی زندگی میں ہونے والی مصروفیات سے آگاہ کرتے ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشناشاہ  نے ایک ایسی پوسٹ کی ہے کہ ان کو سوشل میڈیا پر عوام کی  جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں۔ 

جاری کردہ وڈیو میں اداکارہ ہم ایوارڈز کیلئے تیار ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ اداکارہ نے مختلف  انداز  میں فوٹوشوٹ کروایا ۔انسٹا گرام صارفین  نے اداکارہ کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے۔

اداکارہ کا شمار پاکستانی شوبز کے جانے مانے ناموں میں ہوتا ہے۔انھوں نے مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری پر خوب داد حاصل کی۔   اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کردہ تصاویر ناظرین کو ناگوار گزریں اور انھوں نے نتیجتاً اشنا شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  

سوشل میڈیا  صارفین نے کمنٹس سیکشن میں کافی تنقید کی کچھ صارفین نے لکھا کہ ’یہاں سے نیچے گر جاؤ پھر زیادہ اچھی تصاویر آئیں گی'۔ مزید لکھا کہ ' غیرت تو گر چکی اب اس عمارت سے خود بھی گر جاؤ'۔