(اشرف خان )جب سے آئے ہیں اسحاق ڈار،روپیہ کر رہا ہے ڈالر پہ مسلسل وار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ، روپیہ مزید تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹر بینک میں ڈالر 233.91روہے سے گر کر 231.50روپے کا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 233روپے کے بعد 232روپے کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 233روہے کے بعد 232روہے کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی،انٹر بینک میں ڈالر 233.91روہے سے گر کر 231.50روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 80 پیسے سستا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ ا سحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف انتقامی سیاست کی،نئی حکومت نے مجھے پاسپورٹ ایشو کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چار سال میرے پاس پاسپورٹ نہیں تھا، پاکستان اس وقت بدترین صورتحال سے دوچار ہے،پی ٹی آئی نے پاکستان کو وہ حال کیا جو دشمن بھی نہیں کرسکتا۔نئی حکومت نے مجھے پاسپورٹ جاری کیا، پونے 4سال میں پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، سیاست کو ایک طرف رکھیں ،ہمیں ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا۔