(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ہمراہ اسحاق ڈار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے اور ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے ایک گھنٹے بعد سرنڈر کردیا۔
عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھالیا
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خرابی صحت کے باوجود وہ پاکستان واپس آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان کی حکومت نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔
اس سے پہلے ایوان صدر میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا۔