محمد بن سلمان کو وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف،آرمی چیف کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعوی عرب میں بڑی تبدیلی آگئی،ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی عرب کاپہلے وزیراعظم مقرر کردیاگیا۔سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنےشاہی فرمان جاری کردیا۔
شہزادہ محمدبن سلمان ولی عہد اورمنسٹرزکونسل کےسربراہ ہوں گے۔اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے محمد بن سلمان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
بمناسبة تعيينه رئيساً لمجلس وزراء المملكة العربية السعودية، أبارك لأخي ولي العهد الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود، وأدعو لسموه بالتوفيق والسداد وللمملكة العربية السعودية الشقيقة بمزيد من التقدم والازدهار في ظل قيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود. pic.twitter.com/QJDzC9sVw6
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 28, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد پیش کی ہے،محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ،آرمی چیف کی شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر ہونے پرمبارکباد دی ۔
COAS congratulates HRH Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud on being appointed PM of KSA & HRH Prince Khalid bin Salman bin Abdulaziz Al Saud for being appointed Def Min, KSA. Pak values its hist & brotherly relations with KSA & ack its unique place in Islamic world.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 28, 2022
آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان سعودی عرب کے مسلم دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے ۔ پاکستان اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام پر فخر کرتا ہے۔