سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مقتولہ سیدہ سارہ انعام کی نماز جنازہ اسلام آباد میں شہزاد ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس کے بعد مقتولہ کی تدفین بھی شہزاد ٹاؤن میں ہی کر دی گئی۔
قبل ازیں متقولہ کی میت کو آج بروز بدھ 28 ستمبر کو پولیس نے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سارہ انعام کے بھائی اور کزن نے پولی کلینک سے میت کو وصول کی۔
دوسری جانب مقتولہ کے والد انعام رحیم نے منگل 27 ستمبر کو پولیس افسران سے ملاقات کی۔ پولیس کے افسران کی جانب سے مقتولہ کے والد کو کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نماز جنازہ چک شہزاد اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ pic.twitter.com/Co5kpRo5Z4
— 24 News HD (@24NewsHD) September 28, 2022
پولیس کی جانب سے مقتولہ کے والد کو کیس کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: سارہ انعام کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی