شاہنواز کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے، میری پھول جیسی بچی مجھ سے چھین لی: والد سارہ انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی تدفین آج شہزاد ٹاؤن کے قبرستان میں کر دی گئی۔ سارہ انعام کو ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا تھا۔
آج سارہ انعام کی تدفین کے بعد ان کے والد انعام الرحیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارہ لیبیا میں پیدا ہوئی اور سارہ نے کینیڈا میں تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ سارہ کی ماں چاہتی تھی وہ پاکستان میں شفٹ ہو جائیں اور پھر وہ سب پاکستان آگئیں۔ سارہ نے خود بتایا کے میں نے شادی کر لی ہے وہ بڑی ہو چکی تھی آپ فیصلہ کر سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہنواز کی حرکات شروع سے ہی مشکوک تھیں اور وہ سارہ کو لوٹنا چاہتا تھا۔ وہ بار بار سارہ سے پیسوں کا تقاضا کرتا تھا لیکن سارہ ہمیں نہیں بتاتی تھی۔
انعام الرحیم نے مطالبہ کیا کہ شاہنواز کو سخت سے سخت سزا دی جائے جس نے میری پھول سی بچی مجھ سے چھین لی۔