(24 نیوز )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن لے کر اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے، وہ اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بھرپور لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا بد دیانت اور خائن شخص تاریخ میں پیدا نہیں ہوا۔عمران خان نے متاثرین سیلاب کے نام پر پیسے اکٹھے کئے اور وہ پیسے اپنے جلسوں میں لگا رہا ہے، جتنے پیسے جلسوں پر برباد کیے اس سے 2 اضلاع آباد ہو سکتے تھے۔
ضرور پڑھیں : عمران خان کے سازشی بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا،آڈیو لیک
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم غلام نہیں عمران خان اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ہیں، وہ حسب معمول استعفوں پر یوٹرن لے کر اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے۔