’’اعظم خان نہیں عمران خان کو پکڑیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہئے کہا کہ جو گمراہی کا شکار ہیں ان پر بھی یہ بات کھل رہی ہے کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے اور قوم کو تقسیم کرنے اور جھوٹ فراڈ پر مبنی سیاسیت کر رہا ہے،قوم اس فتنے کی شناخت کرے ورنہ یہ کسی حادثے کا شکار کر سکتا ہے ۔اعظم خان نہیں عمران خان کو پکڑیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی لیک آڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے ، اور پورے پاکستان کے سامنے اس کا جھوٹ سامنے آگیا ہے ۔ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اعظم خان عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ منٹس میں تبدیلی کر دیتے ہیں ، تحزیہ یہ ہوگا کہ یہ ایک دھمکی ہے اور منٹس میرے ہاتھ میں ہے وہ میں اپنی مرضی سے ڈرافٹ کرلو ں گا ۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے نوجوانوں میں زہر گھولا ،کہتا ہے میری حکومت کو امریکا نے سازش کر کے ہٹایا ،حالانکہ اسے آئینی طریقہ کار سے ہٹایا گیا،آج اس کے جھوٹے بیانیہ کی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے،اس آڈیو نے فراڈ اور قتنے کو بے نقاب کردیا ہے ، آڈیو میں کہتا ہے ہم نے خط کے ساتھ صرف کھیلنا ہے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص اپنی سیاست کے پیچھے کچھ بھی کر سکتا ہے ، 4 سال اس نے حکومت میں بیٹھ کر ایک کام نہیں کیا صرف پیسوں کی کرپشن کی ہے ۔