(ویب ڈیسک) بختاور بھٹو زرداری نے سائفر آڈیو لیک پر حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے۔
سائفر آڈیو لیک پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی، عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ہی عوام کو گمراہ کرنا ہے، عمران خان کی سیاسی تربیت کی بنیاد ہی جمہوریت اور معاشرے کے خلاف سازش تھی۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ عمران نیازی جھوٹ بولنے سے کبھی باز نہیں آئیں گے، عمران کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا ہی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا تھا۔