مفرور شخص 5 سال بعد آکر وزیر خزانہ بن گیا: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے غلام کبھی آزاد نہیں ہوتا وہ ہمیشہ غلام رہتا ہے ، مفرور شخص 5 سال بعد آکر وزیر خزانہ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ہر وہ کام کیا جس سے عوام کو فائدہ ہو ، کورونا کے وقت میں بھی ہم نے عوام کو 10 ہزار کا ریلیف دیا ، تب ساری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی امریکا جیسا ملک تباہی کے قریب تھا مگر پاکستان نے کورونا کا سب سے اچھا مقابلہ کیا اور دنیا نے تعریف کی ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ایکسپورٹس نہیں بڑھائیں گے تو پیسے کہا ں سے آئیں گے ، مگر اس بار کا احساس اس حکومت کو کبھی نہیں ہو سکتا کیو نکہ یہ لوگ حکومت میں عوال کو ریلیف نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں ، ہماری حکومت میں پیٹرول کی قیمت 150 تھی اور ان کی حکومت میں 237 ہے ، میں ان سے پوچھتا ہوں کدھر ہیں ان کے وہ مہنگائی کو کم کرنے والے وعدے ۔ ان لوگو ں نے پاکستان کو مذاق بنایا ہوا ہے ایک انکا چور ملک سے 5 سال پہلے فرار ہو جاتا ہے اور بی بی سی کو انٹرویو میں کہتا ہے مجھے سفر کرنا منع ہے لیکن اب خوشی خوشی واپس آگیا ہے کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ ملک میں چوروں کی حکومت ہے وہ اس کی کرپشن بچا لیں گے ۔