آڈیو لیکس کے  بعد  کرپٹ ٹولہ  بےنقاب ہو گیا:  عمر سرفراز چیمہ 

Sep 28, 2022 | 16:52:PM
 آڈیو لیکس,  کرپٹ ٹولہ,  بےنقاب , عمر سرفراز چیمہ , مشیر اطلاعات پنجاب
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات پنجاب  عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ  25 مئی کے آزادی مارچ میں ظلم کی انتہا کرنیوالے جلد ہی گرفت میں آئیں گے ۔

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں  کہا کہ 25 مئی کے آزادی مارچ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ظلم و بربریت پر ٹریبونل قائم کر دیا گیا، آزادی مارچ کے موقع پر غنڈہ لیگ نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دہشتگردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا،کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے ، تمام امور  آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے طے پائیں گے ۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ  ایک اشتہاری کو واپس لا کر سیدھا ملکی خزانے پر بٹھا دیا گیا، بلے سے دودھ کی رکھوالی ناممکن ، ان کی نا اہلیوں ، نالائقیوں کی سزا عوام پہلے ہی بھگت رہے ہیں،عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس سے رجیم چینج آپریشن کے تمام کردار کھل کر سامنے آرہے ہیں ، آڈیو لیکس سامنے آنے کے سلسلے کیساتھ ساتھ  کرپٹ ٹولہ  بےنقاب ہو رہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم پہلے سے  رجیم چینج آپریشن کے مقاصد سے آگاہ تھی مگر آڈیو لیکس نے اس پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی ،کوئی عوام کا درد رکھنے والا محب وطن اس حد تک کیسے گر سکتا ہے ، قوم سوال کرتی ہے کہ کیسے  شریف ، زرداری خاندان  35 سال سے قوم کو بے وقوف بنا کر اقتدار پر قابض رہے؟ ۔