بے روز گار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Sep 28, 2022 | 17:49:PM

(24نیوز)محکمہ بلدیات نے 11 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا،بھرتی پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کی خالی آسامیوں پر ہوگی اور  تمام بھرتیاں  میرٹ پر کی جائیں گی۔

 محکمہ بلدیات نےوزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے  نوکریاں دینے کی اجازت مانگ لی ہے۔محکمہ بلدیات نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ  گریڈ  1 سے گریڈ 4 تک روزگار دیا جائے گا۔

مزیدخبریں