عمران خان نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، مریم نواز

Sep 28, 2022 | 18:34:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب مریم نواز بھی عمران خان کی آڈیو سامنے پر میدان میں آگئیں اور سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات عائد دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کاکہناتھا کہ 22 کروڑ کا ملک 4 سال نااہل، ناہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجہ سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔


مریم نواز کامزید کہناتھا کہ سنگین جرم کے بعد بھی غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھاجائیگا، تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ غیر ملکی تربیت یافتہ ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا۔


سینئر نائب صدر ن لیگ کاکہناتھا کہ اس نے تویہی کرنا تھا ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے، تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں مزید توسیع کر دی

مزیدخبریں