اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی۔انگلش ٹیم 146 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر139 رنز بناسکی، آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے، عامر جمال نے ایک گیند وائٹ کی جبکہ تیسری گیند پر معین علی نے چھکا لگا دیا۔
انگلینڈ کو آخری تین گیندوں پر 7 رنز درکار تھے تاہم عامر جمال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف ایک ہی رن دیا۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی ناقابل شکست 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ڈیوڈ ملان نے 36 رنز بنائے۔فل سالٹ 3، ایلکس ہیلز ایک، بین ڈکیٹ 10، ہیری بروک 4، سام کورن 17، کرس ووکس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو، محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس کو انگلینڈ کیخلاف 7 میچوں کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ 17 رنز سے مجموعی سکور پر کپتان بابراعظم اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 42 رنز پر شان مسعود کی صورت میں گری، وہ 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
51 رنز پر حیدر علی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔ 81 رنز کے مجموعے پر افتخار احمد اور 88 رنز پر آصف علی چلتے بنے۔محمد نواز کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہوگئے، شاداب کے ارادے خطرناک تھے پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے کے بعد دوسری گیند میں جلد بازی کی وجہ سے وہ بھی رن آؤٹ ہوئے۔اسی دوران محمد رضوان نے اپنی ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔
118 رنز پر عامر جمال کی صورت میں پاکستان کو آٹھواں نقصان اٹھانا پڑا۔131 رنز کے مجموعے پر محمد رضوان کی مزاحمت بھی جواب دے گئی۔ وہ 46 گیندوں میں 63 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔145 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی