کسی پر بھی آرٹیکل 6 لگانے کے حق میں نہیں، راجہ پرویز اشرف

Sep 28, 2022 | 20:21:PM

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاکہناہے کہ اس وقت ملک کو محبتوں کی ضرورت ہے، تمام طبقات سیاست چھوڑ کر بحران سے نکلنے کا سوچیں۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ لیکس آرہی ہیں، سب کو غیر ذمے دارانہ بیان سے بچنا چاہئے، میں کسی پر بھی آرٹیکل 6 لگانے کے حق میں نہیں نہ ہی ایسی باتیں کروں گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان اس لئے اقتدار سے الگ ہوئے کہ ان کے اتحادیوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کالاباغ، بھاشا، منجی ڈیم بننے چاہئیں، تمام صوبوں کا اتفاق رائے ہونا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ جو استعفے دیئے گئے انہیں سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا،دستخط درست نہیں تھے ایک شخص ہائیکورٹ چلے گئے کہ شوشا کیلئے دیئے،ممبر سپیکر کے سامنے استعفیٰ لکھتا ہے تو سپیکر دباﺅ کے تحت استعفیٰ قبول نہیں کرتا۔
سپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے جسے چاہیں وزیر خزانہ لے سکتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ آصف علی زرداری سیاست کی باریکیوں پر نظر رکھتے ہیں، آصف زرداری کا عارضہ بہتر ہوگا تو سیاست میں دوبارہ آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

مزیدخبریں