وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محمد بن سلمان کے وزیراعظم بننے پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی ،وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی ، اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔
وزیر خزانہ نے 3 ارب ڈالرکی ادائیگی موخر کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا،وزیر خزانہ نے مختلف شعبو ں میں سرمایہ کاری پر بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔سعودی سفیرنے وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر اسحاق ڈار کومبارکباد دی اورپاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے قائد نواز شریف سے سینیٹر طلحہ محمود کی ملاقات