بختاور بھٹو کا آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے اہم ٹوئٹ

Sep 28, 2022 | 21:35:PM
سابق صدر آصف علی زرداری، صاحبزادی بختاور بھٹو، والد کی صحت، ٹوئٹ،
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا ، بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کووڈ کے بعد کچھ خدشات کا سامنا ہے ،سابق صدرکے پھیپھڑوں کے قریب پانی دوبارہ نمودار ہواہے،گزشتہ ماہ کراچی میں بھی آصف علی زرداری کا علاج ہوا۔
بختاور بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ بیماری کی وجہ سے آصف علی زرداری سیلاب کے دوران متاثرین تک نا پہنچ سکے ،سابق صدر آصف علی زرداری کی علالت کے باعث ان کے بچوں سیلاب متاثرین تک پہنچ رہے ہیں،آخری میں انہوں نے پیغامات بھیجنے اور دعاکرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے قائد نواز شریف سے سینیٹر طلحہ محمود کی ملاقات