پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ، امریکا سمیت دیگر ممالک کے سفیر بھی سٹیڈیم پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ دیکھنے کیلئے غیر ملکی سفیر بھی میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ،یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی ،برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے قذافی سٹیڈیم میں ٹی 20 میچ دیکھا ،غیر ملکی مہمانوں کا دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہناتھا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے، یو اے ای کے سفیر حماد عبیدالزابی نے کہاکہ پاکستان نے اپنی زیادہ تر کرکٹ یو اے ای میں ہی کھیلی ہے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے کہاکہ امید ہے انگلینڈ آج انیسویں اوور میں پہلے جیسا نہیں کرے گا،مارٹن گارلو نے کہاکہ ورلڈکپ سے پہلے تیاریوں کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال