عالمی منڈیوں میں تیل سستا،اوگرا نے بھی ورکنگ شروع کر دی

Sep 28, 2022 | 23:33:PM

(24نیوز)عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے اثرات،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا، اوگرا نے ورکنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق  اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کل حکومت کو بھجوائے گی،عالمی سطح پر گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی ہوئی، مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان،پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں کے تناسب سے مقامی سطح پر قیمتوں کا برقرار رکھنا یا بڑھانے کا کوئی جواز نہیں،حکومت کو کل شام تک سمری بھجوا دی جائے گی،وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے،اس وقت برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 86 اعشاریہ 27 ڈالر فی بیرل ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 78 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل ہے،عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں 3 اعشاریہ 79 فیصد کمی ہوئی،عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 6 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

آئندہ ماہ مقامی سطح پر ایل این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے، اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن 30 ستمبر کو جاری کرے گا۔

مزیدخبریں