عمران خان سے مولانا شیرانی کی ملاقات، حقیقی آزادی کی تائید کا اعلان 

Sep 28, 2022 | 23:43:PM

(24 نیوز)جے یو آئی پاکستان کے عمائدین نے پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی تائید کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مولانا محمد خان شیرانی نے ملاقات کی،جے یو آئی پاکستان کے وفد میں سینیٹر مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک سمیت دیگر عمائدین بھی شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسد قیصر ، پرویز خٹک، سینیٹر شبلی فراز اور علی محمد خان ملاقات میں شریک ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جے یو آئی پاکستان کے زعما نے پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی تائید کا اعلان کیا، اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی پاکستان کے درمیان اشتراک عمل پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں جماعتوں کی 5 ،5 رکنی کمیٹیوں کے ذریعے اشتراک عمل کی جہتیں مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے قائد نواز شریف سے سینیٹر طلحہ محمود کی ملاقات

مزیدخبریں