(ویب ڈیسک)سندھ کے علاقے شکار پور میں بیمار ماں کے علاج کیلئے ہسپتال آئی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف۔
2 روز قبل بیمار ماں کے ساتھ شکار پور کے سول ہسپتال آنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر وارڈ بوائے نے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ 2روز قبل ماں کو ہسپتال لے کر آئی، اُسی رات وارڈ بوائے زبردستی ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاموش رہنے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں،لڑکی کے مطابق وہ زیادتی کے دوران خود کو بچانے کے لیے چیخی تھی تاہم کوئی بھی مدد کو نہیں آیا،لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کیلیے چار ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم تبدیل,اب کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟ جانیے