بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہداقبال رانا)گوجرانوالہ میں گیپکو کی ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری،مزید 65 بجلی چور گیپکو سرویلنس ٹیموں کے ہتھے چڑھ گئے۔
پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 1141 ہو گئی، گیپکو چیف کا کہنا ہے کہ7ستمبر سے لیکر اب تک گیپکو سرویلنس ٹیموں کے چھاپوں کے نتیجہ میں پکڑے جانے والے 1141 بجلی چوروں کو 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے،45 زرعی ،8 صنعتی، 33کمرشل اور1057 گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آ ئے،تمام کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی،بجلی چور اور نادہندگان دونوں ہی ملکی معیشت کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔
گیپکو چیف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں،شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔