لاہورہائیکورٹ: 2 ایڈیشنل سیشن ججوں کیخلاف جاری ڈسپلنری کارروائیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)مس کنڈیکٹ ،اختیارات سےتجاوز کےالزامات پرججز کیخلاف انکوائریوں کامعاملہ،لاہورہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل سیشن ججز کیخلاف جاری ڈسپلنری کارروائیاں ختم کردیں۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور خضر حیات کے ڈسپلنری کارروائی ختم کردی گئی،جھنگ میں 2022 میں تعیناتی کے دوران جج خضر حیات کیخلاف کارروائی شروع ہوئی تھی،ایڈیشنل سیشن جج لاہور مدثر فرید کھوکھر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی بھی ختم کر دی گئی،ہائیکورٹ نےالزامات ثابت نہ ہونے پر ججز کیخلاف شروع کی گئی تادیبی کارروائیاں ختم کیں۔
چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کی انتظامی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم ، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت کو ارسال کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،بھاری جرمانے عائد